کینیڈا میں مسجد کے بانی رکن کا قاتل، بیٹا ہی نکلا
شائع شدہ تاریخ 21 اکتوبر, 2025
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا کے 42 سالہ بیٹے صہیب بالا کو گرفتار کرلیا گیا ہےجس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فی الحال قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 16 اکتوبر کو آشوا مسجد کے بانی ممبر اور 80 برس کے ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا تھا جس پر مسلم کمیونٹی نے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔